اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2013ءمیں اقتدار سنبھالتے ہی کراچی سمیت ملک بھر کے امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں شروع کیں اور آج انہی کوششوں کی بدولت کراچی کا امن بحال ہو رہا ہے اور یہاں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر نہال ہاشمی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2013ءمیں اقتدار سنبھالتے ہی کراچی سمیت ملک بھر کے امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں شروع کیں اور آج انہی کوششوں کی بدولت کراچی کا امن بحال ہو رہا ہے اور یہاں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کا سہرا وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے یہاں امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا اور اتفاق رائے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن شروع کیا جس کے خاطر خواہ نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں، گذشتہ 30 سال سے جو کراچی اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا جہاں قتل و غارت کا بازار گرم تھا ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عروج پرتھی اس شہر کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے پھر سے روشنیوں کا شہر بنا دیا ہے،کراچی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے، موجودہ حکومت کے موثر اور اہم اقدا مات کی بدولت آج کراچی کے مسائل حل ہو رہے ہیں جو عوام کے لیے باعث راحت ہے۔








