پی ٹی آئی اور پی اے ٹی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملک میں افراتفری و انتشار پھیلا رہی ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت

مزید خبریں
پی ٹی آئی اور پی اے ٹی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملک میں افراتفری و انتشار پھیلا رہی ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملک میں افراتفری و انتشار پھیلا رہی ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کو تیزی سے ترقی و خوشحالی کی طرف لیکر جا رہے ہیں لیکن یہ دونوں جماعتیں وزیراعظم محمد نواز شریف کے ترقی و خوشحالی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے بلاوجہ کے احتجاج اور دھرنے دے رہی ہیں، ان دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی خاطر یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔








