پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کی پی ٹی وی سے گفتگو

57

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان وفاق کی علامت ہے اور اس کے انتخابات شفاف اور آزاد انداز میں ہونے چاہیئں۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات سے قبل اور انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ سے بچنا چاہیئے۔ انہوں ے مزید کہا کہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے کام کریں اور کسی بھی سیاسی جماعت کے مینڈیٹ کو چوری کرنے سے بھی گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے اور تعلیم یافتہ اور ان لوگوں کو ٹکٹس دینے چاہیئں جو ہمیشہ اپنی جماعتون کے ساتھ وفادار رہے ہوں۔