پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک

132
پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے وطن کا دفاع کیا، پارلیمنٹ کا کردار بھی مثبت رہا،صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف

اسلام آباد/لاہور ۔5اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں محمد نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ ملک کی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں اور متوسط طبقہ کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے ۔محمد نوازشریف نے کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا ۔محمد نواز شریف نے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے لئے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی بھی ہدایت کی۔