پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائدمحمد نواز شریف کا بہاولپور میں عوامی اجتماع سے خطاب

61

بہاولپور۔ 9 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد وسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے اور ملک کو مشکلات سے نکالا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو بہاولپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال قبل ملک سے بجلی غائب تھی ،ہم نے لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائی اور سڑکوں کا جال بچھایا تاکہ کسانوں کو کھیت سے منڈی تک آسان رسائی حاصل ہو۔