اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکنگ گروپ برائے پارٹی انتخابات کے اجلاس میں پارٹی انتخابات کیلئے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 18 اکتوبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات کے حوالہ سے اہم مشاورتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکنگ گروپ برائے پارٹی انتخابات کے اجلاس میں پارٹی انتخابات کیلئے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 18 اکتوبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور چیئرمین ورکنگ گروپ برائے پارٹی انتخابات سرتاج عزیز کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے ممبران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات کے حوالہ سے قائم انتظامی اور نگران کمیٹیوں نے ورکنگ گروپ کے شرکاءکو ا ب تک کےے گئے انتظامات کے حوالہ سے تیاریوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔







