پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ (ن) گلگت ڈویژن کے عہدیداروں کی باضابطہ منظوری دےدی

46
Hafiz Hafeez Al Rahman
Hafiz Hafeez Al Rahman

گلگت۔6مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی ورکنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ (ن) گلگت ڈویژن کے عہدیداروں کا باضابطہ منظوری دے دی۔

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کے دستخطوں سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ریاض احمد صدر،دلدار حسین،رانا ناصر،حیدر طائی،محمد حسین سینئر نائب صدور،وحید مراد،مسلم خان نائب صدور،قادر فیصل جنرل سیکرٹری،عاطف سلمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،حافظ عبدالرحیم سیکرٹری اطلاعات جبکہ اعجاز الحق اور اسامہ قریشی سوشل میڈیاکوآرڈینیٹر مقرر کردیئے گئے۔سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے گلگت ڈویژن کے نئے مقرر ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہےکہ وہ پارٹی کو فعال اور مضبوط کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔