پاکستان معاشی نمو کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی کامیابی سے پاکستان کے اقتصادی استحکام پر عالمی اعتماد بڑھے گا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جاپانی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی نمو کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی کامیابی سے پاکستان کے اقتصادی استحکام پر عالمی اعتماد بڑھے گا۔ وہ جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ جاپانی سفیر نے وفاقی وزیر کو آئی …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی نمو کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی کامیابی سے پاکستان کے اقتصادی استحکام پر عالمی اعتماد بڑھے گا۔ وہ جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ جاپانی سفیر نے وفاقی وزیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی پاکستان کی جانب سے متعارف کردہ اصلاحات کا اعتراف ہے اور جاپانی ادارے اس کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے پاکستان میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے جاپانی سفیر کی جانب سے پاکستان کیلئے مثبت جذبات پر ان کو سراہا۔ اس موقع پر جاپانی سفیر کو باہمی تعاون سے متوقع منصوبوں اور جاپان کی جانب سے فراہم کئے جانے والے معاشی تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، سیکرٹری پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply