پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا‘ چوہدری بر جیس طاہر

131
APP21-17 LAHORE: October 17 - Federal Minister for Kashmir Affairs and Gilgit-Baltistan Ch. Muhammad Barjees Tahir addressing in a seminar on Kashmir issue organized by Jammu Kashmir Committee of Lahore High Court Bar Association. APP

لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری بر جیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تحریک آزادی کے راستے پر تنہا نہیں چھوڑ سکتا ،انکی آزادی کےلئے سفارتی و سیاسی کوششیں جاری رکھیں گے، کشمیریوں کی پانچویں نسل نے جد و جہد شروع کر دی ہے اور آج مظلوم کشمیری عوام دنیا کے بڑے منصفوں سے انصاف مانگ رہے ہیں،اقوام عالم نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو پوار جنوبی ایشیائی خطہ آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آجائے گا جسکے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ چھڑ نے کا خطرہ ہے،اقوام عالم کو اپنا دہرا رویہ ترک کرکے کشمیریوں کو انصاف دلانے میں کردار ادا کرنا چاہئے ۔ سوموار کولاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کی کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ پہلے ایٹم بم نہ چلانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اس لئے ہم یہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایٹم بم محض نمائش کے لئے نہیں ہے۔ہم ذمہ دارایٹمی طاقت ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پرامن مذاکرات کے ذریعے حل ہو۔