19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ملائیشیا مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی تعاون کا 14 واں اجلاس ،باہمی...

پاکستان ملائیشیا مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی تعاون کا 14 واں اجلاس ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، فریقین کا دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):پاکستان ملائیشیا مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی تعاون کا 14 واں اجلاس 27 تا 30 نومبر 2023 کو راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جے سی ڈی سی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں خان نے کی جبکہ سیکرٹری جنرل وزارت دفاع ملائیشیا داتوک سری ایشام اسحاق نے ملائیشیا ٹیم کی سربراہی کی۔

باقاعدہ اجلاس سے قبل سیکرٹری جنرل، وزارت دفاع ملائیشیا نے سیکرٹری وزارت دفاع اور سیکرٹری دفاعی پیداوار سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

جے سی ڈی سی میٹنگ کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ذیلی کمیٹیوں نے دفاعی صنعت اور ملٹری ٹریننگ کوآپریشن کے حوالے سے گزشتہ اجلاس سے لیکر اب تک کی پیش رفت اور نئی راہوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص دفاع کے شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا اور مقررہ اہداف کے حصول پر توجہ دی جائے گی۔جے سی ڈی سی کے دوران دفاعی تعاون، تربیت ، وفود کے تبادلوں اور دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملائیشیا کے وفد نے واہ اور ٹیکسلا میں ڈیفنس انڈسٹریل کمپلیکس اور راولپنڈی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا۔بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وفد کے رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان ملائیشیا جے سی ڈی سی کا 15 واں اجلاس 2024 میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر ملائیشیا میں ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415082

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں