
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 135 پی ایم اے ، لانگ کورس، انٹیگریٹیڈ کورس 54 اور مجاہد کورس 7 کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سعودی عرب اور فلسطین کے کیڈٹ بھی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شامل تھے۔بڑی تعداد میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں ، سفارتکاروں اور پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے کیڈٹس کے عزیز واقارب نے پریڈ دیکھی۔اس موقع پر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر عمران فیض کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا جبکہ صدارتی گولد میڈل بٹالین سینئر انڈر آفیسر احمد جواد اور اوور سیز گولڈ میڈل فلسطین کے الائیڈ اندر آفیسر اشرف ایس ایف کو دیا گیا۔