اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان موبائل کانگریس 2018ءکا افتتاح (آج) جمعہ کو مقامی ہوٹل میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل کانگریس میں دنیا بھر سے ٹیلی کام ماہرین شرکت کریں گے۔ اس کانگریس کا اہتمام ہواوے ٹیلی کام کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ہوں گی۔