
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان میں آذربائجان کے سفیر علی علی زادہ نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی سے ملاقات کی اور ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں اور پاکستانی بندرگاہیں استفادہ کیلئے مدد گار ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور پورا خطہ اس تجارتی راہداری سے استفادہ حاصل کرنے جارہا ہے ۔ ملاقات کے دوران ایل این جی اور بزنس ڈویلپمنٹ سوسر آذربائجان کے سربراہ تراب موساووف اور ان کی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔