اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق اب تک پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ 4 ہزار 500 ڈوزز تقسیم کی جا چکی ہیں۔این سی او سی میں 20 فروری کو ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک 1 لاکھ 88 ہزار اور سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار ویکسین ڈوز فراہمی کی جا چکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 44 ہزار اور بلوچستان میں 21 ہزار کورونا ویکسین ڈوز کی فراہمی کر دی گئی ہے۔اسی طرح سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے 23 ہزار 500 ،آزاد کشمیر میں 16 ہزار اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار کورونا ویکسین کی ڈوز فراہم کی گئیں ہیں۔اسی طرح سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے تمام وفاقی اکائیوں میں اب تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ 4 ہزار 500 ڈوزز تقسیم کی جا چکی ہیں۔یہ ڈبل ڈوز ویکسین ہمسایہ دوست ملک عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے تحفتاً دی گئی ہے جو کہ پاکستان کی کورونا کیخلاف کی جانے والی کوششوں کو تقویت دینے کا مظہر ہے۔