اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):پاکستان میں ازبکستان کے سفارت خانے نے لاہور اور کراچی میں ازبکستان کے صدارتی انتخابات کے لیے قبل از وقت(ارلی) ووٹنگ کا اہتمام کیا۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق، ان شہروں اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے ازبک شہریوں نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، جو انتخابی ضابطہ کی پابندی کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔
پولنگ سٹیشنوں میں ووٹرز نے امیدواروں اور ان کے قبل از انتخابات کے پروگراموں سے واقفیت حاصل کی ،جمہوریہ ازبکستان کا نیا آئین شہریوں میں تقسیم کیا گیا ، جس کی منظوری 30 اپریل 2023 کو ہونے والے قومی ریفرنڈم میں دی گئی تھی۔ ازبکستان کے شہریوں نے ملک میں زندگی کے تمام شعبوں سماجی نوعیت ، معاشرے اور ریاست کے درمیان تعلقات کے ڈھانچے میں شہریوں کے مفادات کے تحفظ کی ترجیح کو سراہتے ہوئے بڑے پیمانے پر کی جانے والی اصلاحات کی اہمیت کوسمجھا۔
نوجوان ازبک نوجوانوں کمیلا اور علینا سعید نے کہاکہ آج ہم نے ایک اہم سیاسی تقریب میں شرکت کی اور اپنے ازبکستان کے مستقبل کے لیے ووٹ دیا۔ ہمیں یقین ہے کہ نومنتخب صدر ہماری مادر وطن کی مزید ترقی کے لیے خدمات انجام دیں گے ۔ جمیلہ عارف بائیفا نے کہاکہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہم بیرون ملک ہیں، ہمارا ملک ہمارے آئینی حقوق کی پاسداری کو یقینی بناتا ہے۔ ہم ازبکستان میں اصلاحات کے عمل میں اپنی شمولیت اور اپنی پسند کی اہمیت کو محسوس کرتے ہیں جس سے ہمیں خوشی ہوتی ہے ۔
بیرون ملک مقیم شہریوں کے ساتھ اس طرح کے تعلقات مادر وطن کے مستقبل کے لیے ان کی ذاتی ذمہ داری کے احساس کو بڑھاتے ہیں -شہریوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج نئے ازبکستان کی تعمیر کے اہداف پر بھرپور عمل درآمد کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔