33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں اس وقت 54 فیصد آبادی کو بنیادی صحت کی ضرورت...

پاکستان میں اس وقت 54 فیصد آبادی کو بنیادی صحت کی ضرورت خدمات میسر ہیں،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ماں، ہر نوزائیدہ، ہر جگہ اچھی صحت کے ساتھ پروان چڑھیں، ملک میں اس وقت 54 فیصدآبادی کو بنیادی صحت کی ضرورت خدمات میسر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کیا ۔صحت کا عالمی دن ہر سال 7 اپریل کو منایا جاتا ہے ۔رواں سال اس دن کا موضوع ’’صحت مند آغاز، امید بھرا مستقبل‘‘ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی صحت کے وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کا ایک صحت مند قوم کا خواب ہی ہماری رہنمائی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب گامزن ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ علاج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ٹیلی میڈیسن کی طرف جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دوا کو عوام کی دہلیز تک لایں گے ۔ نرسز کی تعداد کو بھی بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کروا رہے ہیں ۔آئیے اس خواب کی تکمیل کی جانب قدم بڑھائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں