کراچی۔ 10 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری ہر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ ساتھ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی، معاشرتی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خدمات قابل تحسین ہے، ہر شعبہ زندگی میں ان کی نمائندگی قابل فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کو قانون ساز اداروں میں بھی مخصوص نمائندگی حاصل ہے۔