پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام حقوق کو آئینی تحفظ حاصل ہے،گورنر بلوچستان

160
پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام حقوق کو آئینی تحفظ حاصل ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام حقوق کو آئینی تحفظ حاصل ہے ،

یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ عیسائی برادری سمیت تمام اقلیتیں ملک اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں مثبت اور فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعمل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ عدنان عارف جہانگیر کی قیادت میں وفد سے گورنر ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران کیا۔

وفد نے گورنر بلوچستان کو اقلیتی برادریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اپنے مطالبات بھی پیش کئے، گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل اور مطالبات کو غور سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔