پاکستان میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

108
پوری قوم اور مسالک پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔بھارت کی سازش ناکام ہو گی۔مولانا عبدالخبیرآزاد

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں،مذہبی ہم آہنگی معاشرتی اقدار کے فروغ کیلئے ضروری ہے ،اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے مابین ہم آہنگی پائی جاتی ہے، بین المذاہب ہم آہنگی صرف اس کانفرنس تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اتنا بڑا کام ہے کہ اسے جتنا بھی کرلیں وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں علی کامل کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس تحریک کو تھوڑے سے وقت میں پورے پاکستان میں جس طرح چلایا ہے اور جس طرح آگے لے کر بڑھ رہے ہیں، میں سمجھتاہوں کہ آج دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے،دوری کے راستے قربت میں بدل چکے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے دلوں کو کیوں نہیں بدل سکتے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہم نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںکہ انہوں نے ملک میں جس تحریک اور ہارمونی کا آغاز کیا ہے وہ آج سے پچاس سال پہلے میرے والد عبدالقادر آزاد نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں رہنے کا جتنا حق ہمارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ،تمام مذاہب کے لوگ آئیں اور مل کر پاکستان کو آگے لے کر بڑھیں،آج یہ کانفرنس پیغام دے رہی ہے کہ ہم نے پاکستان کو امن اور یکجہتی کا گہوارہ بنانا ہے ،پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنا ہے اور پرامن ملک بنانا ہے۔