پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کا آنا قابل مسرت ہے، کینیڈین ہائی کمشنر

204
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

کراچی۔ 25 ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینین نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین کھیلے گئے اوور40گلوبل کپ ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ دیکھا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پیر کو کھیلے گئے میچ کے آغاز سے قبل انہوں نے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی کیا۔

ہائی کمشنر نے اپنی گفتگو میں اوورر40 انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کا آنا قابل مسرت ہے۔ انہوں نے کھیلوں خاص طور پر کرکٹ میں پاکستان کے اہم کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی نظر عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر ہیں، مقابلے باہمی محبت اور ہم آہنگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ میچ دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوا ہوں،ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔

لیسلی اسکینین نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات بھی قابل قدر ہیں،پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اہم شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔