پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ملاقات

160
Ethiopian Ambassador Jamal Bakr Abdullah

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ملاقات کی۔ا س موقع پر ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ملکی وبین الاقوامی سطح پر تعاون شامل تھا۔

نگران وزیراعلیٰ نے ایتھوپیا کی حکومت کی پاکستان کے حال ہی میں آنے والےسیلاب کے دوران دی گئی امدادکو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایتھوپین ائیر لائنز کی پروازوں کی شروعات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سفیر جمال بکر عبداللہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد نے ایتھوپیا کے معیشت کے شعبوں میں کئی اصلاحات کی ہیں جس کی بنا ء پر یہ افریقہ میں مضبوط معیشت بن کرابھرا ہے۔انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہا رکیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے۔