پاکستان میں ای کامرس کی سیلز 2020ء تک ایک ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع

86
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 11اگست (اے پی پی) پاکستان میں ای کامرس کی سیلز 2020ء تک ایک ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق 31مارچ 2019ء تک ملک میں پے منٹ کارڈز کی مجموعی تعداد 42.2ملین تک پہنچ گئی ہے ، جس میں ڈیبیٹ کارڈز کی تعداد 23.9ملین ، 8.6ملین اے ٹی ایم کارڈ، 1.6ملین کریڈیٹ کارڈ، 0.2ملین پری پیڈ کارڈ اور 7.7ملین سوشل ویلیفیئر کارڈز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران پلاسٹک کارڈز کے ذریعے 148.9ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جنکی مدد سے 1.68کھرب روپے کا لین دین کیا گیا ہے ۔ ایس بی پی کے مطابق سال 2019ء کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پلاسٹک کارڈز کے ذریعے کی گئی مجموعی ٹرانزیکشنز میں ڈیبیٹ کارڈز سے کی گئی ٹرانزیکشنز کا حصہ 82.1فیصد رہا ہے اور بالحاظ مالیت ڈیبیٹ سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کا شیئر 86.2فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔