پاکستان میں براہ راست امریکی سرمایہ کاری میں چار ماہ کے دوران 312 فیصد اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

75
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 312 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان میں 27.7 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2021 کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست امریکی سرمایہ کاری کا حجم 114.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران پاکستان میں کی جانےوالی امریکا کی ایف ڈی آئی میں 86.6 ملین ڈالر یعنی 312 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔