پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے جولائی کے دوران منافع کی مدمیں139.1ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے

105

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے منافع کی مدمیں جولائی کے دوران 139.1ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے دوران پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 139.1ملین ڈالرزرمبادلہ اپنے ممالک منتقل کئے۔ جون میں سرمایہ کاروں نے اس ضمن میں 414.5ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 2.2ملین ڈالرمنتقل کئے تھے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالیاتی بزنس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے 16.1ملین ڈالر، بجلی 29.5ملین ڈالر، مواصلات 3.4ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ 21.2ملین ڈالر، فوڈ6.6ملین ڈالر، پیٹرولیم ریفائننگ 0.1ملین ڈالر، کیمکلز13.5ملین ڈالر، مشروبات 3.6ملین ڈالر، آٹوموبائل 6ملین ڈالر اوردیگرشعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 39ملین ڈالرکازرمبادلہ اپنے ممالک منتقل کیا۔