پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے اپنے ممالک کو بھیجے جانے والے منافع کی شرح میں دو ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

77

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے اپنے ممالک کو بھیجے جانے والے منافع جات کی شرح میں 68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 300 ملین ڈالر کے منافع جات اور ڈیوڈنڈز وغیرہ کی منتقلی کی گئی ہے۔