پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی مریم نواز شریف سے ملاقات ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت دریافت کی

اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پیر کو مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت دریافت کی۔ انہوں نے مریم نواز شریف سے وزیراعظم کی صحت یابی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر تھامس ڈریو نے کہا کہ برطانیہ کسی بھی قسم کی مدد کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔