32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان میں بندرگاہوں پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جا رہی ہے، بین...

پاکستان میں بندرگاہوں پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جا رہی ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہچیسن پورٹس کے سی ای او ایرک اپ سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بندرگاہوں پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جا رہی ہے، ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہچیسن پورٹس کے سی ای او ایرک اپ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں سےہیچی سن پورٹس کی سرمایہ کاری پاکستانی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان میں بندرگاہوں پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جا رہی ہے جس میں ہچیسن پورٹس کا اہم کردار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملکی بندرگاہوں پر کسٹمز اسیسمنٹ کے لیے جدید سکینرز کے قیام میں ہچیسن پورٹس کی خدمات قابل قدر ثابت ہوں گی، ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پالیسیوں کو سرمایہ کار دوست بنانے کے لئے اقدامات لئے جا رہے ہیں۔ سی ای او ہچنسن پورٹس ایرک اپ نے کہا کہ ہچیسن پورٹس کراچی پورٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لیے اقدامات لے رہی ہے۔

ایرک اپ نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک موزوں ملک قرار دیتے ہوئے مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600277

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں