اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں 12.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایا کاری ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ 10 برسوں میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 587.8 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔سرمایا کاری بورڈ کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر تک تجارت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایا کاری کا حجم 12.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایا کاری بورڈ کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایا کاری کا حجم 587.8 ملین ڈالر تک پہنچ گیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2008.09 میں پاکستان میں تجارت کے شعبے میں 166.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2009-10ء، 2010-11 ئ، 2011-12 اور2012.13ءمیں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ضمن میں بالترتیب 117، 53، 25.3 اور5.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔