اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔جمعرات کو یہاں کشمیرکے حوالے سے یوم سیاہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے موقع پر کوئٹہ دہشت گرد حملے میں غیر ملکی ہاتھ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے اس سلسلے میں ہمارے پاس واضح ثبوت موجود ہیں۔