پاکستان میں تعلیمی اداروں کو شمسی توانائی سے منسلک کرنے سے متعلق دستاویزی فلم جاری

72
Asian Development Bank
Asian Development Bank

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ روز پاکستان میں تعلیمی اداروں کو شمسی توانائی سے منسلک کرنے سے متعلق دستاویزی فلم جاری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں بھی2.5میگاواٹ شمسی توانائی کا پلانٹ لگایاگیا ہے۔شمسی توانائی کی وجہ سے یونیورسٹی کے یومیہ اخراجات میں کمی ہوئی ہے اور اس رقم کو یونیورسٹی دیگر منصوبوں پر خرچ کر سکے گی۔

رپورٹ میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئرپروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب کا انٹرویو بھی نشر کیا گیا ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکو تدریسی و تحقیقی اور دیگر سرگرمیوں کے لئے توانائی کی ضرورت رہتی ہے تاکہ روشنی،ائیرکنڈیشننگ کے لئے توانائی دستیاب ہو، یونیورسٹی کو شمسی توانائی سے منسلک کرنے سے 70ملین روپے کی سالانہ بچت ہو گی جو دیگر مقاصد کے لئے استعمال ہو گی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کے تعاون شمسی توانائی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد 22جنوری 2021کو رکھا گیا اوراس منصوبے کی بدولت12ماہ کی مختصر مدت میں کیمپس کو شمسی توانائی سے منسلک کردیا گیا۔یہ منصوبہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک اہم منصوبہ ہے۔