پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے برٹش کونسل کی خدمات قابل ستائش ہیں ، اسد قیصر

75
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے برٹش کونسل کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ سٹریٹ چلڈرنز کو تعلیم کی طرف راغب کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

جمعرات کو وہ بڑٹش کونسل کے زیر اہتمام "بچوں کو سکول بھیج کر زیور تعلیم سے آراستہ کر سکتے ہیں” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلم کے فروغ کے لیے برٹش کونسل کی طرف سے شروع کیا گیا پروگرام قابل ستائش ہیں۔

کوویڈ کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔کوویڈ 19 کی وبا کے دوران جب سکولز میں فیزیکلی بچوں کی حاضری ممکن نہیں تھی جس کے لیے وزارت تعلیم نے آن لائن تعلم جاری رکھنے کے لیے احسن اقدامات کیے ہیں ۔

تعلیم کے فروغ سے متعلق تقریب میں دعوت دینے پر برٹش کونسل کا مشکور ہوں، اسد قیصر نے کہا کہ برطانیہ میں تعلیمی اداروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے ۔برٹش کونسل کی تعلیم کے میدان میں خدمات قابل ستائش ہیں ۔