پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی)پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو منگل کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کیاگیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاءو سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی)پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو منگل کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کیاگیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاءو سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 7نومبر کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نکیال اور جندروٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مرسلہ انکے حوالے کیا گیا۔بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون اور بچے سمیت تین سویلین شہید اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply