14.4 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںپاکستان میں تمام مذاہب اور ثقافتوں کو یکساں احترام دیا جاتا ہے،...

پاکستان میں تمام مذاہب اور ثقافتوں کو یکساں احترام دیا جاتا ہے، ہولی جیسے تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، شازیہ مری

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 16 مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب اور ثقافتوں کو یکساں احترام دیا جاتا ہے، ایسے تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں سانگھڑ میں معروف سماجی رہنما راجیش کمار ہرسادانی کی جانب سے منعقدہ ہولی کی تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عملی مظاہرہ ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں شریک ہو کر بھائی چارہ اور احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

ہندو پنچائت کے سربراہ راجیش کمار ہرسادانی نے تقریب میں شرکت پر شازیہ مری اور دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں تمام مہمانوں کی آمد سے ہندو برادری کو حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ہے۔

تقریب کے دوران ہندو برادری کے افراد نے روایتی انداز میں رنگوں سے کھیلتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573246

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں