پاکستان میں تیار کردہ ایک اور وینٹی لیٹر معیار کے تمام مراحل مکمل کر کے رجسٹر کر لیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین

61
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏پاکستان میں تیار کردہ ایک اور وینٹی لیٹر معیار کے تمام مراحل مکمل کر کے رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دو سال میں میڈیکل انجینئرنگ کے شعبے میں پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے جو شاندار کارنامے انجام دئیے ہیں اور کورونا کا جو مقابلہ پاکستانیوں نے کیا ہے، اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔