اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے نئے سفیر تاکاشی کورائے نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے جاپانی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے حوالہ سے کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔