پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی چنیوٹ کے بنے ہوئے فرنیچر کی تعریف

119

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان کے شہر چنیوٹ کے بنے ہوئے فرنیچر کی تعریف کی ہے۔ منگل کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان کے کس شہر کا فرنیچر مشہور ہے پھر انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی فرنیچر کو اپنے وطن جرمنی اپنے گھر لایا ہوں اور اس سے مجھے بہت سکون ملا ہے۔ دوستو آپ چنیوٹ سے لائے گئے میرے صوفوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟۔