لاہور۔23اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں لیسکو ہیڈکوارٹر میں بیٹ رپورٹر ز سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے، میڈیا اور سرکاری اداروں کا قریبی تعلق عوامی مفاد میں ہے، میڈیا اکثر ایسے مسائل کی نشاندہی کردیتا ہے جوسرکاری اہلکاروں کی نظر سے بھی اوجھل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو کا آفس عوام کیلئے ہر وقت کھلا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن معصومہ عادل نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو انجینئر رمضان بٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فنکشنل ہیڈ میٹنگ کو ہرآفیسر مرحلہ وار چیئر کیا کرے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586739