پاکستان میں جوتوں کی مارکیٹ کا حجم 250 ارب روپے سالانہ ہو گیا،چیئر مین پی ایف ایم اے

190

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں جوتوں کی مارکیٹ کا حجم 250 ارب روپے سالانہ ہے جوتا سازی کی مقامی صنعت نئی منڈیوں تک رسائی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے صنعت کو درپیش مسائل کے خاتمہ کی حکومتی معاونت اور چینی مینو فیکچررز کی شراکتداری سے برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے پاکستان فٹ ویئر مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے ) کے چئرمین جاوید اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی صنعت کار چین پاکستان راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت قائم ہونے والے مخصوص اقتصادی زونز میں چینی اداروں کے ساتھ مل کے فیکٹریاں قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستانی افرادی قوت کی استعداد کار اور جوتوں کی ملکی پیداوار کو بڑھا کر جوتوں کی برآمدات میں اضافہ کے زریعے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکے