اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حج کے اخراجات خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں، حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ منگل کو یہاں حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں حاجیوں کےلئےانتظامات کا جائزہ لے کر آئے ہیں، ہرممکن کوشش ہوگی کہ کسی حاجی کو بھی تکلیف نہ پہنچے ۔
انھوں نے کہا کہ یہ ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ ہے ،رواں ماہ کی 20 تاریخ کو عازمین حج کی ویکسی نیشن ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج سعودی عرب کے قوانین کا خاص خیال رکھیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر میں 142 ایک روزہ حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہوگا۔