19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں خواتین کو بے پناہ عزت و احترام دیا جاتا ہے،...

پاکستان میں خواتین کو بے پناہ عزت و احترام دیا جاتا ہے، عورت کا وجود دنیا کی بقاء کیلئے ضروری ہے ، نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کا "ٹرانزٹ ایڈورٹائزنگ مہم” کی افتتاحی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو بے پناہ عزت و احترام دیا جاتا ہے، عورت کا وجود دنیا کی بقاء کیلئے ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں "ٹرانزٹ ایڈورٹائزنگ مہم” کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹرانزٹ ایڈورٹائزنگ مہم کے تحت خیبر سے کراچی تک تمام ٹرینوں پر سولہ دن کیلئے خواتین پر تشدد کے خلاف آگاہی کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ 16 دن پر محیط یہ مہم 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی دن پر اختتام پذیر ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عورت کا وجود دنیا کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کسی بھی ملک کو تشدد سے پاک کرتا ہے، جہاں پر انصاف ہو وہاں تشدد کے واقعات کم سے کم ہوتے ہیں ۔انھوں نے خواتین کے حوالے سے پاکستان کی بین الاقوامی رینکنگ کے بارے میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ پاکستان کا منفی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان کا مثبت چہرہ بھی ہے جس کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ منفی چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پاکستان شاید واحد ملک ہے جہاں خواتین کو بے پناہ عزت و احترام دیا جاتا ہے، یہی صفت معاشروں کو درست سمت پروان چڑھاتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک اور این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے وزارت ریلوے کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413913

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں