23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں دہشت گردوں کے لئے کو ئی جگہ نہیں ہے، جان...

پاکستان میں دہشت گردوں کے لئے کو ئی جگہ نہیں ہے، جان اچکزئی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 نومبر (اے پی پی):نگران صو بائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہو لت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کوئی غیر ملکی اگر کسی واقعہ میں ملوث پائے گئے تو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سکریٹریٹ کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔ جان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلو چستان میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی جاری ہے، افغان حکام سے اپیل ہے کہ پاکستان سے واپس جانے والوں کو ہر ممکن سہو لیات فراہم کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بیوروکریسی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں، اگر فنڈز وقت پر جاری نہیں ہوئے تو بہت نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے لئے کو ئی جگہ نہیں ہے، حکومت نے نہ صرف دہشت گردوں بلکہ ان کے سہو لت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ہماری سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملک میں قیام امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413858

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں