پاکستان میں رواں صدی کا پہلا سپر مون پیر کو دیکھا گیا

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں رواں صدی کا پہلا سپر مون پیر کو دیکھا گیا۔ سپر مون معمول کے چاند سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب آنے کی وجہ سے معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آیا ہے جسے سپر مون کا نام دیا گیا۔ اس سے قبل آخری مرتبہ …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں رواں صدی کا پہلا سپر مون پیر کو دیکھا گیا۔ سپر مون معمول کے چاند سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب آنے کی وجہ سے معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آیا ہے جسے سپر مون کا نام دیا گیا۔ اس سے قبل آخری مرتبہ 1948ءمیں ایسا سپر مون دیکھا گیا تھا جبکہ اگلی بار ایسا روشن سپر مون 25 نومبر 2034ءکو دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر 14 نومبر کی شام پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 6 بجکر 52 منٹ پر چاند زمین کے بہت قریب آیا جس کی وجہ سے یہ معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔ محکمہ موسمیات نے چاند کے معمول سے زیادہ قریب آنے کی وجہ سے زمین پر اس کی کشش بڑھنے کے سبب سمندر میں مدوجزر بھی معمول سے زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں عام عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ 15 نومبر تک ساحل پر جانے میں احتیاط اختیار کریں۔

Leave a Reply