پاکستان میں روسی فیڈریشن کے نو تعینات سفیر کے اعزاز میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں تقریب کا اہتمام

82
Russian Federation to Pakistan
Russian Federation to Pakistan

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے نو تعینات سفیر البرٹ پی خوریف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت سابق سیکرٹری خارجہ اور آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود نے کی جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز آئی ایس ایس آئی سفیر خالد محمود، سینٹر فار سٹریٹیجک پرسپیکٹیو کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلم نگار اور دیگر نے شرکت کی۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کی تاریخ کے ساتھ ساتھ کام کے دائرہ کار اور آئی ایس ایس آئی کی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی جو پاکستان اور روس کے قریبی تعلقات سے فروغ پائیں گے۔ اس موقع پر فریقین نے پاکستان روس دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز، علاقائی مسائل پر تعاون اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے باہمی فائدہ مند تعاون خاص طور پر اقتصادی، تجارت، توانائی، سلامتی، اور عوام سے عوام کے ڈومینز میں کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) جیسے فورمز میں قریبی تعاون کے ذریعے تعلقات کی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سال برکس کی روس کی چیئرمین شپ اور برکس کی رکنیت میں پاکستان کی دلچسپی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا جو پاکستان اور روس کے درمیان گہری باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اسکالرز، علاقے کے ماہرین اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف کے تھنک ٹینکس کے درمیان قریبی روابط کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔ تقریب کے اختتام پر سفیر خالد محمود کی جانب سے آئی ایس ایس آئی کے پہلے دورے پر سفیر البرٹ پی خوریف کو انسٹی ٹیوٹ کی شیلڈ پیش کی