اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولا گویا کے انتقال کی خبر سن کردلی دکھ ہوا ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کی رومانیہ کے لئے خدمات اور پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے فعال کردار کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔وزیراعظم نے رومانیہ کے سفیر کی روح کے سکون کے لئے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔