34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں سائنس ڈپلومیسی کے میدان میں ہونے والی پیشرفت کو یورپ...

پاکستان میں سائنس ڈپلومیسی کے میدان میں ہونے والی پیشرفت کو یورپ میں موثر انداز سے اجاگر کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا سائنس ڈپلومیسی نیٹ ورکنگ سیشن سے خطاب

- Advertisement -

برسلز۔12دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین ،لکسمبرگ اور بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستان میں سائنس ڈپلومیسی کے میدان میں ہونے والی پیش رفت کو یورپ میں موثر انداز سے اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں سائنس وتحقیق اور جدت کے شعبے میں ہونے والی پیش قدمی کو پاکستان کے ساتھ منسلک کرنے سے پاکستان اور یورپی خطہ دونوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام’’سائنس ڈپلومیسی ‘‘کے بارے میں نیٹ ورکنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

- Advertisement -

سفیر آمنہ بلوچ نے کہا کہ یہ سائنس ڈپلومیسی نیٹ ورکنگ کا پہلا سیشن ہے،یہ ایک نیا قدم ہے جوکہ وزارت خارجہ نے 2018میں اٹھایا تھا اور یہ نشست اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ متواتر گزشتہ دوبرس سے ’’اراسمس منڈس سکالر شپس ‘‘حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔اس کے علاوہ ہورائزن یورپ کے اشتراک کار کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں سائنس ڈپلومیسی کے میدان میں جس قدر بھی پیشرفت ہورہی ہے اسے یورپ میں موثر انداز سے پیش کیاجاسکے اور یورپ میں سائنس وتحقیق اور جدت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کو پاکستان کے ساتھ لنک کیاجاسکے تاکہ یہ دونوں خطوں کے لئے سود مند ثابت ہوسکے ۔

نیٹ ورکنگ سیشن میں سائنس اتاشیوں ، محققین ، یونیورسٹی نمائندگان ،دانشوروں سمیت کلیدی جدت پسند سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان میں مشترکہ تحقیق کیلئے مواقع سمیت سائنس ڈپلومیسی کے فعال منظرنامہ کو اجاگر کیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419225

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں