پاکستان میں سالانہ دودھ کی پیداوار 38.69ارب لیٹر سے زائد ہے

160
milk

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) پاکستان دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں پر سالانہ38.69 ارب لیٹر سے زائد دودھ کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ سندھ سرمایہ کاری بورڈ اور سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈز کی چیئرپرسن ناہید میمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص صوبہ سندھ میں لائیو سٹاک و ڈیری کے شعبوں میں سرمایہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چیئرپرسن نے کہا ہے ملک میں پالے جانے والے مجموعی جانوروں میں سے سندھ کا حصہ28فیصد بھینسیں،27فیصد گائیں،24 فیصد بھیڑیں،28فیصد اونٹ اور تقریباً40فیصد پولٹری صوبے میں پالے جاتے ہیں۔