29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں سالانہ 2لاکھ 70ہزار 125ٹن سے زیادہ کچرا ٹیکسٹائل کے شعبہ...

پاکستان میں سالانہ 2لاکھ 70ہزار 125ٹن سے زیادہ کچرا ٹیکسٹائل کے شعبہ سے پیدا ہوتا ہے جس میں کراچی کا حصہ 19ہزر305ٹن ہے

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان میں سالانہ 2لاکھ 70ہزار 125ٹن سے زیادہ کچرا ٹیکسٹائل کے شعبہ سے پیدا ہوتا ہے جس میں کراچی کا حصہ 19ہزر305ٹن ہے ۔ پاکستان جنرل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے پائیدار انتظام کار میں متعدد مسائل کا سامنا ہے جن میں تکنیکی اور مالیاتی مسائل کے علاوہ آگاہی کا فقدان بھی شامل ہے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو زیرو ویسٹ کا بین الاقوامی دن منایا گیا ، اس دن کے منانے کا مقصد فیشن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت دیگر صنعتوں کے کچرا سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی اور سماجی مسائل کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 92ملین ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے اور 2000سے لیکر 2015کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے کا کچرا دوگنا ہو گیا ہے ۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ نے کچرے کے مناسب انتظام کار اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے 30مارچ کو زیرو ویسٹ کا بین الاقوامی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہر سال یہ دن عالمی سطح پر باقاعدگی سے منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری ، نجی اور رفاعی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور عام آدمی کو کچرے سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی اور سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے پائیدار اور ماحول دوست انتظام کار کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں