پاکستان میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع سے دنیا بھر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سوئیڈن کے سفیر ہنرک پرسن سے گفتگو

111
بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عرفان گل مگسی سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع ہیں جن سے دنیا بھر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں، پاکستان اور سوئیڈن عالمی و علاقائی معاملات پر اپنے تعاون کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں متعین سوئیڈن کے سفیر ہنرک پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اور سوئیڈن کے سفیرنے ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

ہنرک پرسن نے بلاول بھٹو زرداری کو سوئیڈن کے اعلی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلباء کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ اور سفیر کے درمیان دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سوئیڈش کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھارہی ہیں، دنیا کے دیگر ممالک کی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔