پاکستان میں سعودی سرمایہ کے معاہدوں میں اضافہ خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

177

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کے معاہدوں میں اضافہ خوش آئند ہے۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے معاہدوں کی تعداد 27 سے 34 ہوگئی ہے،پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے،سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ قطر بھی اہمیت کا حامل ہے،ایس سی او بزنس کونسل میں بھی ایس سی او ممالک کے سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔