اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی و علاقائی امور، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اور اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین (پی یو آئی سی) کے پلیٹ فارمز سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے مشترکہ آواز اٹھانے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے متحدہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین فوجی محاصرہ اور نہتے کشمیر ی عوام پر بھارتی افواج کی جانب سے ظلم و بربریت جاری ہے۔ سپیکر نے دونو ں برادر اسلامی ممالک کے مابین پائے جانے والے مثالی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دونوں ممالک کے پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مسلم ا±مہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔